(سرینگر) بڈگام ضلع کے ڈڈینا علاقے میں نیشنل کانفرنس کے ایک سرپنچ سمیت تین افراد کو ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عیدالفطر کے دن ڈڈینا میں ناکہ چیکنگ کے دوران بڈگام کی پولیس پارٹی نے انسپکٹر محبوب کی سربراہی میں تین افراد کو الپرازولم کی 350 گولیوں اور ہیروئن جیسے مادے کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔انہوں نے گرفتار افراد کی شناخت سوجا عباس ولد غلام حیدر ملک ساکنہ واٹروانی کے طور پر کی ہے جو کہ نیشنل کانفرنس کا سرپنچ ہے، شاہد علی راتھر ولد علی محمد ساکنہ کھمانی چوک اور برکت علی علائی ولد غلام حسین ساکنہ لبرتل بڈگام ہیں۔ایک پولیس افسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر 130/22 پولیس تھانہ بڈگام میں درج کی گیی ہے اور مزید تحقیقات کو شروع کر دیا گیا ہے.