(رام بن)سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالہ کے نزدیک ٹنل منہدم ہونے کے نتیجے میں ملبے کے نیچے دفن دس مزدوروں کی لاشیں باز یاب کی گئی ہے۔ہفتے کی صبح ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی شروع کی اور سورج غروب ہونے تک نو لاشیں برآمد کیں جبکہ جمعے کے روز ایک شخص کی لاش باز یاب کی گئی اور کل ملا کر ابتک دس لاشیں برآمد کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت السلام نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ملبے کے نیچے کل ملا کر دس لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔