جموں// جموں وکشمیر پولیس نے اتوار کی صبح کٹھوعہ کے تالی ہریا چیک علاقے میں ایک پاکستانی ڈرون کو مارگرایا ۔
پولیس کے مطابق یہ ڈرون دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کا حصہ تھا جس کا مقصد امرناتھ یاترا میں حلل پہنچانا تھا۔ لیکن پولیس کی بروقت مداخلت نے بڑے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔ ڈرون سے سات سٹکی بموں کے علاوہ سات انڈر بیرل گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے پولیس اسٹیشن راجباغ کے تحت آنے والے تالی ہریا چیک علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سرحد پار سے ایک ڈرون کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ سلامتی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ڈرون کو مار گرایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مستعد اہلکاروں نے ایک بڑی دہشت گردانہ کارروائی کو ٹالتے ہوئے ایک پاکستانی ڈرون مار گرایا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون سے ایک مشتبہ شئے بھی ملی ہے جس کی جانچ پڑتال کی خاطربم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا گیا اس سے بم برآمد کئے گئے۔
دریں اثنا اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایا کہ کٹھوعہ کے تالی ہریا چیک علاقے میں اتوار کی صبح ایک مشتبہ ڈرون کی نقل وحرکت کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ مستعد پولیس اہلکاروں نے ڈرون پر فائرنگ کرکے ا±س کو مار گرایا جبکہ ڈرون کے ساتھ ایک مشتبہ شئے بھی برآمد کی گئی ہے۔ جس سے 7سٹکی بم اور 7انڈر بیرل گرینیڈ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔