امت نیوز ڈیسک // سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) وادی کشمیر اور جموں صوبے کے کٹھوعہ ضلع میں کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے این آئی اے کے دستے بارہمولہ، بڈگام، اننت ناگ، بانڈی پورہ، پلوامہ، سوپور، سری نگر اور کٹھوعہ کے کچھ حصوں میں چھاپے مار رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے ان کیسز کے حوالے سے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں جن میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔