سری نگر//جموں و کشمیرہائی کورٹ نے ریاست یا کاہچرائی اراضی پر کام کرنے والے سکولوں کو بند کرنے کے خلاف عرضی گزاروں کی طرف سے دائر درخواست پر جمود برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ہائی کورٹ نے ایک حکم میں، درخواست گزاروں کے ماہر وکیل کو سننے کے بعدکہا، عدالت اس بات سے مطمئن ہے کہ درخواست گزاروں نے ابتدائی طور پر عبوری طور پر ایک کیس بنایا ہے۔
عدالت نے کہا کہ جواب دہندگان کی طرف سے دائر اعتراضات اور سماعت کی اگلی تاریخ تک معاملہ جوں کا توں برقرار رکھا جائے گا۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمہ 18 جولائی کو دوبارہ سنا جائے گا ۔
واضح رہے کہ حکام نے متعلقہ سی ای اوز کو ہدایت دی تھی کہ وہ ان تمام پرائیویٹ سکولوں کو بند کر دیں جو سرکاری زمین یا کاہچرائی زمین پرکام کر رہے ہیں.