امت نیوز ڈیسک // وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والا ایک 11 سالہ لڑکا سرینگر کے عمر ہیر بژہ پورہ علاقے میں جمعہ رات کی شام پا ی میں ڈوب کر فوت ہوگیا ہے۔ مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 11 سالہ لڑکا جس کی شناخت ارسلان احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے وہ سرینگر کے عمر ہیر بژہ بورہ علاقے میں نانا کے یہاں ایک نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہمیں جوں ہی اس واقع کی اطلاع ملی تو فوراً ‘ہم نے ایک پولیس ٹیم واردات کی جگہ روانہ کی جس نے لوگوں کی مدد سے مزکورہ بچے کو بڑی مشکت کے بعد نکالا اور نزدیکی اسپتال لے گئے جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں فوت قرار دیا۔ پولیس سٹیشن احمد نگر نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس کا سنگین نوٹس لیا ہے اور ساتھ ہی تحقیقات شروع کردی ہے.










