کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے گنڈ چہل آرونی میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق تصادم آرائی اس وقت شروع ہوئی جب کہ فورسز کو خفیہ ذرائع سے مصدقہ اطلاح موصول ہوئی کہ علاقہ میں کچھ عسکریت پسند چھپے ہیں۔ پولیس سی آر پی ایف اور فوج نے علاقہ میں مشترکہ طور پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
تلاشی مہم کے دوران گھیرا تنگ ہونے پر علاقہ میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے بعد علاقہ میں انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ آخری اطلاح ملنے تک علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا جب کہ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند پھنسے ہوئے ہیں۔ وہیں پولیس نے آفیشیل ٹویٹر پر تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ کولگام تصادم مں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔









