امت نیوز ڈیسک // جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کی ایک سکھ دوشیزہ جمعرات کو سری نگر میں اس کی موجودہ رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی۔
نیوز ایجنسی کشمیر نیوز ٹرسٹ نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
متاثرہ (سرجیت سنگھ کی بیٹی) کا تعلق ترال کے چندریگام گاوں سے ہے اور وہ اس وقت سونوارہ سری نگر میں رہ رہی تھی.