• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رانا ایوب امریکہ کے سب سے بڑے صحافتی ایوارڈ سے سرفراز

رانا ایوب امریکہ کے سب سے بڑے صحافتی ایوارڈ سے سرفراز

اس ایوارڈ کو کشمیری صحافی آصف سلطان، محمد زبیر اور صدیق کپن کے نام وقف کرتی ہوں:رانا ایوب

by امت ڈیسک
30/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک // واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب کی صدر جین جوڈسن اور امریکہ نیشنل پریس کلب جرنلزم انسٹی ٹیوٹ کے صدر گل کلین نے بھارتی صحافی رانا ایوب کو 2022 کے بین الاقوامی جان ایوبچن ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔ آوبوچن ایوارڈ امریکہ میں پریس فریڈم کا سب سے بڑا اعزاز مانا جاتا ہے۔ اگرچہ ایوبچن ایوارڈ کا اعلان سال کے آخر تک باضابطہ طور پر نہیں کیا جائے گا لیکن کلب رانا کے معاملے کی طرف توجہ مبذول کرنے اور ان کی حمایت کرنے اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس کا اعلان کیا ہے۔

رانا ایوب پہلی بھارتی صحافی ہیں جنہوں نے جان اوبچون ایوارڈ حاصل کیا۔ وہیں رانا نے پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اعزاز کو کشمیری صحافی آصف سلطان، محمد زبیر صدیق کپن اور دیگر "سچ بولنے” والوں صحافیوں کے نام وقف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ بھارت میں صحافت کے لیے آزمائش کا وقت ہے۔ یہ ایوارڈ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، کسی بھارتی کے لیے یہ پہلا اعزاز ہے۔ اسے اپنے ساتھیوں محمد زبیر، صدیق کپن اور آصف سلطان، جو سچ بولنے پر جیل میں ہیں، کے نام وقف کر رہی ہوں۔”

جین جوڈسن نے اپنے بیان میں کہا کہ "ہمیں رانا ایوب کو 2022 جان ایوبچن ایوارڈ انٹرنیشنل ایوارڈ کے لیے نامزد کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ تحقیقاتی کام میں رانا کی ہمت اور مہارت ان کے پورے کیرئیر میں نمایاں رہی ہے۔ حکومت پر ان کی جانب سے تنقید کی وجہ سے رانا کو کئی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔”

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں تشویش ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ٹویٹر نے رانا کو مطلع کیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے تحت بھارت میں ان کا اکاؤنٹ روک دیا ہے۔ ہم ٹویٹر پر زور دیتے ہیں کہ وہ رانا کا اکاؤنٹ فوری طور پر بحال کرے۔”بیان میں رانا پر سلسلہ وار ہو رہی زیادتیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ”ہم اس بات سے بھی واقف ہیں کہ بھارتی سرکار نے رانا کی ذاتی مالی معلومات کے لیے کئی طرح کی کارروائی کی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ وہ آن لائن اور ذاتی طور پر دونوں طرح کی دھمکیوں کی شکار رہی ہے جس کی وجہ سے اُن کو چھپنا پڑا۔بیان کے مطابق مارچ کے مہینے میں رانا کو لندن جانے سے روک دیا گیا تھا حالانکہ ایسا لگتا ہے کہ اس کے وکلاء تب سے بھارتی سرکار کی طرف سے ان سفری پابندیوں کو ہٹانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل فروری میں سرکار نے رانا کے زیادہ تر اثاثے مشکوک الزامات پر فریز کیے۔”

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "بھارت میں صحافیوں کے خلاف تشدد اس وقت عروج پر ہے۔ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں بھارت میں تقریباً 18 صحافیوں کو قتل کیا گیا ہے امثال بھارت میں صحافیوں کی گرفتاریوں اور نظربندی کے واقعات میں تیزی نظر آئی۔

واضح رہے کہ رانا ایوب بھارت اقلیتی طبقوں بالخصوص مسلمانوں کی حالت زار پر مسلسل رپورٹنگ کرتی ہیں جس کے سبب انہیں متعدد دفعہ جان سے مارنے کی دھمکی بھی مل چکی ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں ہراساں بھی کیا گیا۔ ٹائم میگزین نے انہیں ان دس عالمی صحافیوں میں شامل کیا ہے جنہیں جان کے خطرے کا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام میں جعلی سم کارڈ ریکیٹ کا پردہ فاش، 03گرفتار:پولیس

Next Post

سری نگر میں ٹی آر ایف کے 2ہائبرڈ جنگجو گرفتار: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
سری نگر میں ٹی آر ایف کے 2ہائبرڈ جنگجو گرفتار: پولیس

سری نگر میں ٹی آر ایف کے 2ہائبرڈ جنگجو گرفتار: پولیس

بانہال میں یاترا کی گاڑی کو حادثہ، 4یاتری زخمی

بانہال میں یاترا کی گاڑی کو حادثہ، 4یاتری زخمی

سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی کر زخمی کیا ، ہسپتال منتقل

سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی کر زخمی کیا ، ہسپتال منتقل

اننت ناگ میں ریت نکالنے کے دوران مزدور دریائے جہلم میں غرقاب

اننت ناگ میں ریت نکالنے کے دوران مزدور دریائے جہلم میں غرقاب

سپریم کورٹ کی نوپور شرما کو پھٹکار

سپریم کورٹ کی نوپور شرما کو پھٹکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »