• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایل جی نے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو آج راج بھون مدعو کیا

پختہ یقین ہے کہ امرناتھ یاترا پُرامن پایہ تکمیل تک پہنچے گی: ایل جی سنہا

by امت ڈیسک
30/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات سے شروع ہونے والی شری امر ناتھ یاترا کے پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے لئے امید قوی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابا شری امر ناتھ جی کی دعاؤں سے یہ یاترا کامیاب رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے یاتری پوتر گھپا کے درش کے لئے آئے ہیں اور وہ سب خوشی کے ساتھ واپس اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو چند منتخب نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’ مجھے یقین محکم ہے کہ بابا امرناتھ جی کی دعاؤں سے یہ یاترا کامیاب رہے گی اور پر امن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچے گی‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ملک بھر سے یاتری آئے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ وہ خوشی کے ساتھ واپس اپنے گھر لوٹیں گے اور ان کی دعائیں قبول ہوں گی‘۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ میں نے جموں و کشمیر اور پورے ملک کی ترقی، خوشحالی اور قیام امن کے لئے دعا کی۔
بتادیں کہ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا دو برسوں کے وقفے کے بعد جمعرات کو پہلگام میں واقع ننون بیس کیمپ سے قریب پونے تین ہزار یاتریوں کے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہونے کے ساتھ شروع ہوگئی۔
انتظامیہ نے جہاں یاترا کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دی ہے وہیں امسال یاترا کے لئے سیکورٹی کے فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔
43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر میں دوشیزہ کی لاش برآمد

Next Post

یاترا کے نام پر عوام کو تنگ نہ کیا جائے، محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

04/02/2026
Next Post
یاتریوں کو کشمیری لوگ ہی حقیقی تحفظ فراہم کرتے ہیں : محبوبہ مفتی

یاترا کے نام پر عوام کو تنگ نہ کیا جائے، محبوبہ مفتی

ایکناتھ شندے مہاراشٹر کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے

ایکناتھ شندے مہاراشٹر کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے

بڈگام میں جعلی سم کارڈ ریکیٹ کا پردہ فاش، 03گرفتار:پولیس

بڈگام میں جعلی سم کارڈ ریکیٹ کا پردہ فاش، 03گرفتار:پولیس

رانا ایوب امریکہ کے سب سے بڑے صحافتی ایوارڈ سے سرفراز

رانا ایوب امریکہ کے سب سے بڑے صحافتی ایوارڈ سے سرفراز

سری نگر میں ٹی آر ایف کے 2ہائبرڈ جنگجو گرفتار: پولیس

سری نگر میں ٹی آر ایف کے 2ہائبرڈ جنگجو گرفتار: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »