• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اس سال خطبہ ٔحج رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل دیں گے

اس سال خطبہ ٔحج رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل دیں گے

by امت ڈیسک
06/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(ریاض) اس سال میدان عرفات مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور دانشور شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی دیں گے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق ایوان شاہی نے حج کا خطبہ دینے کےلیے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے نام کی منظوری دی ہے۔ حج کا خطبہ مسلمانان عالم کے ساتھ دنیا بھر کے انسانوں کے لیے اسلام کا انسانیت نواز پیغام ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی عالمی معاشرے کو درپیش مسائل کے اسلامی حل پیغامات کی صورت میں پیش کریں گے۔ واضح رہے شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی 12 اگست 2016 کو سیکریٹری جنرل تعینات کیے گئے تھے۔ انہوں نے اسلامی فقہ کے تقابلی مطالعے میں گریجویشن کی ہیں۔ وہ آئینی قانون اور جنرل قانون کے مطالعات اور تقابلی عدالتی مطالعات میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ہیں۔ اسلامی فقہ اور جدید قانون پر مملکت سعودیہ کے اندر اور باہر اہم علمی و فکری و تحقیقی اداروں میں لیکچرز دیتے رہتے ہیں۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل سعودی عرب، خصوصا امریکہ اور یورپی ممالک میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالات کا زبانی امتحان لیتے ہیں۔ ڈاکٹر العیسی متعدد کتابوں کے مصنف ہیں جبکہ فقہی، قانونی و فکری اور انسانی حقوق کے موضوعات پر مدلل علمی مقالات، معتبر مجلات میں شائع کرتے رہتے ہیں۔ ڈاکٹر العیسی عدلیہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل بننے سے قبل اعلی عدالت کے سربراہ کےعہدے تک پہنچ چکے تھے۔ متعدد ممالک اور عالمی اداروں و تنظیموں سے ایوارڈز حاصل کیے ہوئے ہیں۔ ملائیشیا وفاقی روس، سینیگال، سری لنکا، مصر، متحدہ عرب امارات، پاکستان، بلغراد وغیرہ ممالک سے اعزاز حاصل کیے ہوئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

طالبان زیرِزمین چھپائی گئی ملا عمر کی گاڑی منظرعام پر لے آئے

Next Post

چیونٹیاں سونے کی چین چُرا کر فرار، وڈیو وائرل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
چیونٹیاں سونے کی چین چُرا کر فرار، وڈیو وائرل

چیونٹیاں سونے کی چین چُرا کر فرار، وڈیو وائرل

امرناتھ یاترا کا آغاز، 2ہزار750 یاتری پوتر گپھا کی طرف روانہ

امرناتھ یاترا ایک روز معطل رہنے کے بعد دوبارہ شروع

میئر نے رنگا رنگ تقریب میں مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی

میئر نے رنگا رنگ تقریب میں مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی

اگنی ویر کے لیے فضائیہ میں سات لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

اگنی ویر کے لیے فضائیہ میں سات لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

گرفتار کیے گئے عسکریت پسندوں کا بی جے پی کے ساتھ تعلق، محبوبہ کا سخت رد عمل

کولگام ملی ٹنٹ خود سپردگی معاملہ| محبوبہ مفتی نے پولیس کی کوششوں کو سراہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »