• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر صدارتی انتخابات سے دوسری مرتبہ محروم

جموں و کشمیر صدارتی انتخابات سے دوسری مرتبہ محروم

by امت ڈیسک
18/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر: آج صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہورہی ہے، جس میں تمام ریاستوں و یونین ٹریٹریز حصہ لے رہے ہیں، تاہم جموں و کشمیر اس بار بھی صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکا۔ یہ سنہ 1990 کے بعد دوسری مرتبہ ہے جب جموں و کشمیر میں اسمبلی تحلیل ہونے کی وجہ سے صدراتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکا۔ سنہ 1990 سے 1996 تک حالات ناسازگار ہونے کی وجہ سے یہاں گورنر راج نافذ رہا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں 19 جولائی سنہ 2018 سے منتخب سرکار نہ ہونے کے وجہ سے یہاں کوئی ایم ایل اے ہی نہیں ہے۔ تاہم نیشنل کانفرنس کے تین رکن پارلیمان فاروق عبداللہ، حسین مسعودی اور اکبر لون صدر انتخابات کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ 19 جولائی سنہ 2018 کو بی جے پی نے پی ڈی پی سے حمایت واپس لی تھی اور مخلوط سرکار کو الوداع کہہ دیا تھا، اس وقت پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی جموں و کشمیر ریاست کی وزیر اعلیٰ تھیں۔سنہ 2018 سے یہاں صدر راج نافظ ہے، جب کہ 5 اگست سنہ 2019 کے بعد بی جے پی سرکار نے ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کرکے یہاں لیفٹیننٹ گورنر تعینات کیا ہے۔ سابق ریاست جموں و کشمیر میں 87 منتخب ارکان اور پانچ ممبر پارلیمان صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالتے تھے۔

صدارتی انتخابات کے تعلق سے جموں و کشمیر میں یہ روایت رہی ہے کہ صدراتی انتخابات کے لیے منتخب حکومت کے ایم ایل ایز مرکز میں بر سر اقتدار پارٹی کے صدر امیدوار کو ہی ووٹ ڈالتے تھے اور حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے امیدوار کی حمایت کرتے تھے۔ان انتخابات میں الیکٹورل کالج میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ووٹوں کی کل قدر 5 لاکھ 49 ہزار 408 ہے۔ تمام ریاستوں کے قانون ساز ارکان کے ووٹوں کی قدر 5 لاکھ 49 ہزار 495 ہے جس سے کل ووٹوں کی قدر 10 لاکھ 98 ہزار 903 بنتی ہے۔ انتخابات میں کامیابی کے لیے پچاس فیصد سے زائد ووٹ امیدوار کو حاصل کرنا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کے لیے الیکٹورل کالج ارکان پارلیمان (لوک سبھا اور راجیہ سبھا) ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کے اراکین پر مشتمل ہوتا ہے۔ فی الوقت اراکین لوک سبھا کی کل تعدا 543 اور راجیہ سبھا کی کل تعداد 233 ہے۔ جب کہ ایم ایل ایز کی تعداد 4120 ہے۔ ہر رکن کے ووٹ کی قدر 708 ہے، تاہم اس بار انتخابات میں ووٹ کی قدر 700 ہوگی کیونکہ جموں و کشمیر میں اسمبلی نہ ہونے سے ووٹ کی قدر کم ہوئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مینڈھر سیکٹر میں حادثاتی گرینیڈ دھماکہ، دو فوجی ہلاک

Next Post

پارلیمنٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال ملک کے مفاد میں ہونا چاہئے: مودی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
پارلیمنٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال ملک کے مفاد میں ہونا چاہئے: مودی

پارلیمنٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال ملک کے مفاد میں ہونا چاہئے: مودی

وزیر اعظم مودی نے صدارتی انتخابات کےلیے ووٹ ڈالا

وزیر اعظم مودی نے صدارتی انتخابات کےلیے ووٹ ڈالا

کشمیر میں پتھراؤ کے واقعات میں کمی آئی ہے: تحقیق

کشمیر میں پتھراؤ کے واقعات میں کمی آئی ہے: تحقیق

جموں وکشمیر کی صورتحال سے متعلق مرکز کے دعوے گمراہ کن : نیشنل کانفرنس

جموں وکشمیر کی صورتحال سے متعلق مرکز کے دعوے گمراہ کن : نیشنل کانفرنس

سانبہ میں ایل او سی کے جنگلی علاقوں کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن

سانبہ میں ایل او سی کے جنگلی علاقوں کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »