سرینگر/// مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی صورتحال سے متعلق ملک اور دنیا کو گمراہ کرنے کی کتنی ہی کوشش کیوں نہ کرے سچ آخر کار سامنے آہی جائیگا اور جھوٹ کی تعمیر کردہ ریت کی دیواریں زمین بوس ہوجائیںگی۔
ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے پیر کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر غیر یقینیت اور بے چینی کی نذر ہوگیا ہے اور امن و قانون کی صورتحال 90ءکی دہائی سے بھی بدتر ہیں اور نئی دلی میں بیٹھے بڑے بڑے مرکزی وزراءجموں وکشمیر میں امن و امان، خوشحالی اور تعمیرو ترقی کے جھوٹے دعوے کرکے ملکی عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔