بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے کنڈی علاقہ کے گردونواح میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوائی ہے۔ بادل بھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آئی جس کی سبب فصل اور باغات کو نقصان ہوا ہے۔
رفیع آباد بارہمولہ میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحالابتدائی اطلاعات کے مطابق رفیع آباد کے کنڈی علاقہ حمام مرکوٹ اور اس کے گردونواح علاقے میں بادل پھٹنے سے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد علاقہ میں تیز بارش شروع ہوئی۔ تیز بارش سے علاقہ کے ندی نالوں میں طغیانی آئی جس کی سبب کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان ہوا ہے۔ پانی کے تیز بہاو سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈوڈہ میں بادل پھٹنے سے رہائشی اور سرکاری عمارتوں کو نقصانبتادیں کہ ضلع ڈوڈہ کی سب ڈویژن ٹھاٹھری کے پہاڑی علاقہ کھارا میں گزشتہ شب بادل پھٹنے کے سے کئی مکانات اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔