• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
صدارتی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری

صدارتی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری

by امت ڈیسک
21/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی: ملک کے 15ویں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ گزشتہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس، ریاستی اسمبلیوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس بار صدارتی انتخاب میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔ صدارتی انتخاب میں 99 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔

خبر کے مطابق پولنگ کے بعد پورے ملک کے تمام پولنگ اسٹیشنوں سے بیلٹ بکس یہاں پارلیمنٹ ہاؤس لایا گیا ہے۔ بیلٹ بکس پوری حفاظت کے ساتھ لائے جاتے ہیں اور پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک چیمبر میں محفوظ رکھے جاتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار صدارتی انتخاب میں کل 4796 ووٹرز تھے جن میں سے 99 فیصد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ گیارہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں 100 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ صدارتی انتخاب کے لیے دہلی اور پڈوچیری سمیت 30 مقامات پر ووٹنگ ہوئی۔ اس انتخاب میں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے اراکین کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں کے ساتھ منتخب نمائندوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق حاصل تھا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر اس بار بھی صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکا۔ یہ سنہ 1990 کے بعد دوسری مرتبہ ہے جب جموں و کشمیر میں اسمبلی تحلیل ہونے کی وجہ سے صدراتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکا۔ سنہ 1990 سے 1996 تک حالات ناسازگار ہونے کی وجہ سے یہاں گورنر راج نافذ رہا۔

سنہ 2018 سے یہاں صدر راج نافذ ہے، جب کہ 5 اگست سنہ 2019 کے بعد بی جے پی سرکار نے ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کرکے یہاں لیفٹیننٹ گورنر تعینات کیا ہے۔ سابق ریاست جموں و کشمیر میں 87 منتخب ارکان اور پانچ ممبر پارلیمان صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالتے تھے۔ صدارتی انتخابات کے تعلق سے جموں و کشمیر میں یہ روایت رہی ہے کہ صدراتی انتخابات کے لیے منتخب حکومت کے ایم ایل ایز مرکز میں بر سر اقتدار پارٹی کے صدر امیدوار کو ہی ووٹ ڈالتے تھے اور حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے امیدوار کی حمایت کرتے تھے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی صدارتی انتخاب کی گنتی

Next Post

کشمیری مہاجرین کے لیے ٹرانزٹ شیلٹرز کی تعمیر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
Next Post
کشمیری مہاجرین کے لیے ٹرانزٹ شیلٹرز کی تعمیر

کشمیری مہاجرین کے لیے ٹرانزٹ شیلٹرز کی تعمیر

اڈانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے

اڈانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے

سری نگر میں آگ لگنے سے چار رہائشی مکان خاکستر

سری نگر میں آگ لگنے سے چار رہائشی مکان خاکستر

جے ای ای -مین کا دوسرا سیشن جولائی سے

جے ای ای -مین کا دوسرا سیشن جولائی سے

موسم نے بدلی کروٹ، بالائی علاقوں میں تازہ برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں

وادی کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران بارشوں کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »