• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر کی حد بندی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت

جموں و کشمیر کی حد بندی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت

by امت ڈیسک
22/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر: مرکزی سرکار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی کی مشق مکمل ہو چکی ہے جب کہ یہ معاملہ فی الحال زیر سماعت ہے کیونکہ حتمی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر کے سلسلے میں پارلیمانی اور قانون ساز اسمبلی کے حلقوں کی از سر نو ترتیب سے متعلق مشق مکمل کر لی ہے اور 14 مارچ اور 5 مئی 2022 کو دو احکامات کے ذریعہ مطلع کیا ہے۔”

اُن کا کہنا تھا کہ "سپریم کورٹ میں حاجی عبدالغنی خان کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹیشن نمبر 237/2022 دائر کی گئی ہے جس میں حد بندی کمیشن کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا ہے اور اس وقت یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ واضح رہے کہ حد بندی کمیشن نے یوٹی میں سیٹوں کی تعداد 83 سے بڑھا کر 90 کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 24 سیٹیں ہیں جو بدستور خالی ہیں۔ پہلی بار درج فہرست قبائل کے لیے نو نشستیں تجویز کی گئی ہیں۔پینل نے جموں کے لیے چھ اضافی اسمبلی نشستیں اور کشمیر کے لیے ایک نشست کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ اس سے پہلے کشمیر ڈویژن میں 46 اور جموں ڈویژن کی 37 نشستیں تھیں۔ جموں و کشمیر کے لیے حد بندی کمیشن پینل مارچ 2020 میں تشکیل دیا گیا تھا اور گزشتہ برس اس پینل کی توسیع ایک اور سال کر دی گئی۔ مرکزی حکومت نے فروری میں کمیشن کو مکمل کام کرنے کے لیے دوبارہ دو ماہ کی توسیع دی۔

قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے تحت حدبندی کمیشن کا قیام عمل میں لایا۔ اس سے پہلے سنہ 2002 میں فاروق عبد اللہ کی حکومت نے حد بندی پر سنہ 2026 تک پابندی عائد کر دی تھی۔ تاہم تنظیم نو قانون کے اطلاق کے بعد مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں نئے اسمبلی حلقوں کے قیام کے لیے حد بندی کمیشن تشکیل دے کر یونین ٹریٹری میں مزید سات سیٹوں کا اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی۔

سابق ریاست جموں و کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی تعداد 111 تھی جن میں 87 پر ہی انتخابات منعقد ہوتے تھے باقی 24 سیٹوں کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لیے مختص رکھا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگرمیں مبینہ ہراسانی کے معاملے میں دو افراد گرفتار

Next Post

گاندربل میں ٹرک کی زد میں آکر خاتون لقمہ اجل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

گاندربل میں ٹرک کی زد میں آکر خاتون لقمہ اجل

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

اننت ناگ میں دوشیزہ گھر میں مردہ پائی گئی

جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود، فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود، فاروق عبداللہ

سرینگرمیں زیر تعمیر عمارت سے گرکر 2غیر مقامی مزدوروں کی موت

سرینگرمیں زیر تعمیر عمارت سے گرکر 2غیر مقامی مزدوروں کی موت

ہائبرڈملی ٹنسی پاکستان کی ایک نئی جنگی حکمت عمل :پولیس چیف دلباغ سنگھ

ہائبرڈملی ٹنسی پاکستان کی ایک نئی جنگی حکمت عمل :پولیس چیف دلباغ سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »