• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مراکش اوراسرائیل کے درمیان شعبۂ قانون میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا معاہدہ

مراکش اوراسرائیل کے درمیان شعبۂ قانون میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا معاہدہ

by امت ڈیسک
27/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(رباط) مراکش اور اسرائیل کے درمیان قانون کے شعبے میں دوطرفہ روابط اور تعاون کے فروغ کے لیے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔اس معاہدے پر اسرائیلی وزیرانصاف گیڈیون سار کے دورۂ مراکش کے موقع پر دست خط کیے گئے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان امریکا کی ثالثی میں 2020 میں دوطرفہ تعلقات کو معمول پرلانے کے لیے امن معاہدہ طے پایا تھا۔اس کے بعد دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے متعدد معاہدے طے پاچکے ہیں۔

اسرائیلی وزیرانصاف نے اپنے مراکشی ہم منصب عبداللطیف وہبی کے ساتھ رباط میں عدالتی معاہدے پر دست خط کیے ہیں۔ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک منظم جرائم، دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں تعاون کریں گے،اس ضمن میں ڈیجیٹل نظام میں مہارت کا اشتراک کریں گے اوراپنے اپنے عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

اس کے علاوہ منگل کے روز اسرائیل کے علاقائی تعاون کے وزیرعیساوی فریج نے رباط میں دونوں ممالک کے نوجوانوں کےثقافتی تبادلے کے پروگرام پربات چیت کی ہے۔ان کااپنا تعلق ایک اسرائیلی عرب خاندان سے ہے جس کی جڑیں مراکش میں پیوست ہیں۔

واضح رہے کہ مراکش نے سنہ2000ء میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دوسرے انتفاضہ تحریک کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرلیے تھے لیکن دو دہائیوں کے بعد ابراہیم معاہدے کےتحت دوبارہ تعلقات قائم کیے ہیں۔اس معاہدے میں واشنگٹن نے متنازع مغربی صحارا پرمراکش کی خودمختاری کو تسلیم کیا ہے۔

اس کے بعد سے مراکش اوراسرائیلی حکام نے ایک دوسرے کے ممالک کے متعدد دورے کیے ہیں اور دفاع اور سلامتی سے لے کر معیشت، ثقافت اور کھیلوں تک کے معاہدوں پر دست خط کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ ابیب (افیف)کوہوی نے گذشتہ ہفتے مراکش کا دورہ کیا تھا۔اس کا مقصد اسرائیل اور شمالی افریقا میں واقع عرب اسلامی ملک کے درمیان تزویراتی تعلقات اور فوجی اتحاد کومستحکم بنانا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سعودی عرب: بلیوں کا پہلا فائیو اسٹار ہوٹل

Next Post

جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ مناسب وقت پر دیا جائے گا:وزارتِ داخلہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
2 سال میں جموں و کشمیر میں 104 سیکورٹی اہلکار ہلاک،223 زخمی: وزارتِ داخلہ کا پارلیمنٹ میں جواب

جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ مناسب وقت پر دیا جائے گا:وزارتِ داخلہ

وادی خاص کرڈاون ٹاون میں انٹرنیٹ پر وقتی پابندی، صارفین راشن گھاٹوں سے راشن حاصل کرنے سے بھی محروم

دفعہ370کی منسوخی کے بعد انٹرنیٹ خدمات عارضی طورمعطل کیں تھیں:نتیا نند رائے

سرینگر – جموں شاہراہ بند، یاتری، مسافرین جموں میں  درماندہ

سرینگر - جموں شاہراہ بند، یاتری، مسافرین جموں میں درماندہ

بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں: نیچنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف ای ڈی کی طرف سے عائد کئے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہے: نیشنل کانفرنس

خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

مرکزی سرکار صحافت کو کچلانا چاہتی ہے : محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »