سرینگر / / وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ” ہر گھر ترنگا“تحریک 2سے 15 اگست تک منعقد کی جائے گی اور ملک کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 2اگست سے 15 اگست کے درمیان سوشل میڈیا اکاﺅنٹس میں” ترنگا“کو اپنی پروفائل تصویر کے طور پر استعمال کریں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت، 13 سے 15 اگست تک، ایک خصوصی تحریک ”ہر گھر ترنگا“کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آئیے ہم اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرا کر اس تحریک کو آگے بڑھائیں۔ ریڈیو کے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 اگست کو پنگلی وینکھایا کا یوم پیدائش ہے جس نے قومی پرچم کو ڈیزائن کیا تھا۔ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ 2 اگست اور 15 اگست کے درمیان سوشل میڈیا اکاﺅنٹس میں پروفائل تصویر کے طور پر ” ترنگا“کا استعمال کریں۔ ”ہر گھر ترنگا“آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام ایک مہم ہے جو لوگوں کو ترنگا گھر لانے اور ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر لہرانے کی ترغیب دیتی ہے۔ ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 91 ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان ایک شاندار اور تاریخی لمحے کا مشاہدہ کرنے والا ہے کیونکہ اس کی آزادی کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ میرے پیارے ہم وطنو، آج ہم نے آزادی کے 75 سال پر اپنی بات چیت کا آغاز پورے ملک کے دورے سے کیا ہے۔ اگلی بار جب ہم ملیں گے تو ہمارے اگلے 25 سالوں کا سفر شروع ہو چکا ہوگا۔ ہم سب کو اپنے پیارے ترنگے کیلئے شامل ہونا ہے۔ ہمارے اور اپنے پیاروں کے گھروں پر ترنگا لہرایا جائے گا، اس بار آپ نے یوم آزادی کیسے منایا، اگر آپ نے کچھ خاص کیا ہے، تو میرے ساتھ شیئر کریں، اگلی بار، ہم اپنے امرت پربکے مختلف رنگوں کے بارے میں پھر بات کریں گے۔ میں آپ سے رخصت لیتا ہوں۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔