• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کی کوشش انڈیا کو تقسیم کردیگی

مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کی کوشش انڈیا کو تقسیم کردیگی

سابق آر بی آئی گورنر کا انتباہ،اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک سے دنیا میں ملک کی شبیہہ خراب ہوگی

by امت ڈیسک
01/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(رائے پور) ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر اور معروف ماہر اقتصادیات رگھورام راجن نے اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کی کوشش کے خلاف ملک کو خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کی کوئی بھی کوشش ملک کو تقسیم کرے گی اور اندرونی ناراضگی کا باعث بنے گی۔ رگھورام راجن نے کہا کہ اکثریتی آمریت کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ رگھورام راجن چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں منعقدہ آل انڈیا پروفیشنل کانگریس کی پانچویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رگھو رام راجن نے کہا کہ ہمارا مستقبل ہماری لبرل جمہوریت اور اس کے اداروں کو مضبوط کرنے میں ہے، انہیں کمزور کرنے میں نہیں۔ ایسی بہت سی وجوہات ہیں جن کی بنا پر ہمیں اکثریتی آمریت کا سامنا کرنا چاہیے اور اسے شکست دینا چاہیے۔انہون نے کہ ’’ایک بڑی اقلیت (مسلمانوں) کو دوسرے درجے کے شہریوں میں تبدیل کرنے کی کوئی بھی کوشش ملک کو تقسیم کرے گی اور اندرونی ناراضگی پیدا کرے گی۔ اس سے جغرافیائی سیاسی انتشار کے اس دور میں ہمارا ملک بھی کمزور ہو جائے گا اور غیر ملکی مداخلت کا خطرہ لاحق ہو جائے گا۔‘‘سری لنکا کی مثال دیتے ہوئے آر بی آئی کے سابق گورنر نے کہا کہ نتیجہ دیکھنے کے لیے ہمیں جنوب میں سری لنکا کی طرف دیکھنا ہوگا۔ اگر کسی ملک کے سیاست دان اقلیتوں پر حملہ کر کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں اور پھر اس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں، تو اس کا نتیجہ یہی ہوتا ہے۔ رگھورام راجن نے کہا کہ ملک میں ایسا ماحول ہونا چاہیے جس میں ہر شخص کے لیے ترقی کے مواقع دستیاب ہوں۔اپنے ایک سابقہ بیان میں بھی رگھورام راجن نے اقلیت مخالف شبیہ کے نقصانات کا تذکرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر ہمارے ملک کی شبیہ اقلیت مخالف بن جاتی ہے تو اس کے سبب غیر ملکی حکومتیں ہندوستان پر اعتماد کرنے میں ہچکچا سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ سرمایہ دار آپ کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر نہ دیکھے۔آر بی آئی کے سابق گورنر نے کہا کہ جمہوریت ہمیشہ آسان نہیں ہوتی اور اسے لگاتار راہ دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جمہوریت میں وقتاً فوقتاً تمام فریقین سے بات چیت کرنے اور حسب ضرورت تبدیلی کرنے کا کام کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے روس اور چین کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں چیک اور بیلنس نہیں ہونے کے سب انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔اقلیتوں کے معاملے پر رگھورام راجن نے کہا، ’’اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پوری دنیا میں ایک بری تصویر پیش کرتا ہے، اور سرمایہ کار آپ کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر دیکھنا بند بھی کر سکتے ہیں۔‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

موبائل کا دھواں دھار استعمال: والدین مزے میں اور بچے خطرے میں

Next Post

کپواڑہ میں تیندوہ کے حملہ میں چار سالہ کمسن کی موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
کپواڑہ میں تیندوہ کے حملہ میں چار سالہ کمسن کی موت

کپواڑہ میں تیندوہ کے حملہ میں چار سالہ کمسن کی موت

اننت ناگ میں شبانہ آتشزدگی ، 14 دکانوں، ایک دارلعلوم کو نقصان

اننت ناگ میں شبانہ آتشزدگی ، 14 دکانوں، ایک دارلعلوم کو نقصان

زوجیلا میں پسیاں گرآئیں،سرینگر لہہ شاہراہ پر آمد ورفت معطل

زوجیلا میں پسیاں گرآئیں،سرینگر لہہ شاہراہ پر آمد ورفت معطل

امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا سبب بنے گا: چین کا انتباہ

امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا سبب بنے گا: چین کا انتباہ

فوج الرٹ اور چوکس ، ڈرون مخالف آلات بھی کئی مقامات پر پہلے سے ہی نصب / لیفٹنٹ جنرل منوج پانڈے

فوج الرٹ اور چوکس ، ڈرون مخالف آلات بھی کئی مقامات پر پہلے سے ہی نصب / لیفٹنٹ جنرل منوج پانڈے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »