نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سرینگر کے ڈل جھیل میں ترنگا شکارا ریلی کو ’’بہترین اجتماعی عمل‘‘ قرار دیا۔ PM Modi on Shikara rally at Dal Lakeجمعہ کو جموں و کشمیر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمہ نے ڈل جھیل میں ترنگا شکارا ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ ٹویٹر پر ترنگا ریلی کی ستائش کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا: ’’ڈل جھیل میں شاندار اجتماعی کوشش! (#HarGharTiranga)‘‘
واضح رہے کہ ’’ہر گھر ترنگا‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کی ایک مہم ہے جس کے ذریعے لوگوں کو ترنگے کی اہمیت و افادیت اور آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دفاتر، گھروں وغیرہ پر ترنگا لہرانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کے تحت مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ترنگا ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ترنگ بوٹ ریلی میں بیسیوں شکاراز میں ترنگے لہرائے گئے۔ ریلی میں طلبہ سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
وہیں لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 سے 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں میں ترنگا لہرائیں۔
جموں و کشمیر خصوصاً وادی کے طول و ارض میں ترنگا ریلیز کا اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وادی کے بیشتر ضلع صدور مقامات پر انتظامیہ، مختلف محکمہ جات سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے بھی کئی مقامات پر ترنگا ریلیز کا اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب کانگریس اور پی ڈی پی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ’’ترنگا ریلی کے نام سے سیاست‘‘ پر بی جے پی سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
ڈل جھیل میں ترنگا بوٹ ریلیگزشتہ روز سینئر کانگریس لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ رجنی پارٹل نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کانگریس کی جانب سے منعقد کی گئی پد یاترا کے دوران بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی ترنگا کے نام پر محض سیاست کر رہی ہے۔ ملک کو آزاد کرانے میں کانگریس پارٹی نے جو قربانیاں دی ہیں وہ روز روش کی طرح عیاں ہیں۔‘‘
ترنگا ریلی بی جے پی کا نیا سیاسی ہتھکنڈا، کانگریس لیڈر رجنی پاٹلادھر دو روز قبل جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر ترنگے کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا ’’بھارتی جھنڈا محض ایک جھنڈا نہیں ہے بلکہ یہ آزادی حاصل کرنے کے لیے کانگریس پارٹی سمیت بھارتیوں کی جد و جہد اور قربانیوں کی علامت ہے۔ لیکن بی جے پی نے نہ صرف سیاست کی ہے بلکہ اسے ہائی جیک بھی کیا ہے جیسے بھارتیوں نے پہلے جھنڈے کی عزت ہی نہیں کی تھی۔‘(ای ٹی وی بھارت)










