• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جن کو حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر تحفظات ہیں وہ انہیں تحریری شکل میں پیش کریں: منوج سنہا

ملی ٹینسی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا وقت آگیا ہے:منوج سنہا

by امت ڈیسک
13/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز یونین ٹریٹری میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’ وقت آگیا ہے کہ ہم سب متحد ہو کر امن قائم کریں اب سے ایک برس کے اندر ہم جموں و کشمیر میں ملٹنسی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز یونین ٹریٹری میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ امن کے بغیر دنیا کے کسی بھی گوشے میں ترقی ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: ’کچھ لوگوں نے سیاہ چشمے لگا رکھے ہیں جنہیں جموں و کشمیر کی ترقی دکھائی نہیں دے رہی ہے مرکزی وزیر نے پارلیمنٹ میں کہا کہ امسال ایک کروڑ سیاح جموں و کشمیر آئے اور سری نگر ہوائی اڈے سے روزانہ ایک سو دس پروازوں نے آپریٹ کیا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ یونین ٹریٹری میں دو اے آئی آئی ایم، میڈیکل کالجوں اور کینسر ہسپتالوں کی تعمیر کا کام شد ومد سے جاری ہے اور سال آئندہ کشمیر کو ٹرین کے ذریعے کنیا کماری کے ساتھ جوڑا جائے گا۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے لیکن بعض عناصر نے اس خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کیں۔
انہوں نے کہا: ’ہم خطے کی شان رفتہ کو بحال کرنے کے لئے پر عزم ہیں اور آج پلوامہ میں دس ہزار نوجوان ہاتھوں میں ترنگے لئے ہوئے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی صورتحال ضلع شوپیاں اور وادی کے دوسرے اضلا ع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا بغیر کسی دباؤ کے ہو رہا ہے اور نوجوان خوشی سے ترنگے اٹھا رہے ہیں۔۔
سنہا نے کہا کہ لیکن کچھ لوگ اس تبدیلی کو دیکھ نہیں پا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک بھی شہری از جان نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مجرم کو مت چھوڑو اور بے قصور کو مت چھیڑو کی پالیسی پر برابر گامزن ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں میں تبدیلی آئی ہے جو ہاتھوں میں پتھر اٹھاتے تھے آج وہ امن عمل میں شریک ہو رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بینک قرضہ داروں کو ریکوری ایجنٹوں کے ذریعہ ہراساں نہ کرے:آر بی آئی

Next Post

سونیا گاندھی دوبارہ کورونا پازیٹیو پائی گئیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
سونیا گاندھی دوبارہ کورونا پازیٹیو پائی گئیں

سونیا گاندھی دوبارہ کورونا پازیٹیو پائی گئیں

عیدگاہ سرینگر میں گرینیڈ حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار زخمی

عیدگاہ سرینگر میں گرینیڈ حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار زخمی

جموں کشمیر سے عسکریت کا جڑ سے ختم کرنے تک چین کی سانس نہیں لیں گے : منوج سنھا

ترنگا لہرانے کےلیے کسی کو مجبور نہیں کیا جا رہا : ایل جی

کولگام گرینیڈ حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق

کولگام گرینیڈ حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق

امرناتھ سانحہ کیوں پیش آیا، تحقیقات کی جانی چاہئے: فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کورونا مثبت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »