امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے منگل کو جموں و کشمیر کانگریس مہم کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے اپنی تقرری کے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد نے صحت کی وجوہات کی بنا پر جموں و کشمیر کی کمپین کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے ذمہ داری دینے کے لئے قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
یہ پیشرفت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی طرف سے منگل کو وقار رسول وانی کو پارٹی کی جے کے یونٹ صدر اور رمن بھلا کو ورکنگ صدر مقرر کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل جے کے کانگریس صدر کا عہدہ غلام احمد میر کے پاس تھا، جنہیں آزاد کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے۔
کانگریس نے وقار رسول کو جموں و کشمیر کا ریاستی صدر بنایاواضح رہے کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) نے منگل کو جموں و کشمیر کے سابق وزیر وقار رسول وانی کو جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔ اس سے پہلے اس عہدے پر غلام احمد میر فائز تھے تاہم انہوں نے کچھہ ہفتے قبل پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو اپنا استعفیٰ دیا تھا۔