جموں//جموں پولیس نے آج جموں بس سٹینڈ علاقے سے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ، یہ شخص ملی ٹینٹوں کی مالی معاونت کے ایک مشتبہ معاملے کے سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیاہے اور اس سے 10لاکھ روپے نقدی بھی برآمد ہوئے ہیں۔
اے ڈی جی پی (جموں زون) مکیش سنگھ نے کہا، “ایک شخص کو مشتبہ ملی ٹینٹوں کی مالی معاونت کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے، پولیس اس سے کسی معاملے میں پوچھ تاچھ کر رہی ہےـ”۔
ذرائع کے مطابق، ایک شخص کو جموں کے بس اسٹینڈ پر 10 لاکھ روپے کی نقدی کے ساتھ ممکنہ طور پر عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کے لیے حراست میں لیا گیا۔