• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مرکزی سرکار ہمیں اپنے وطن میں اجنبی بنانے پر تلی ہے:سجاد لون

مرکزی سرکار ہمیں اپنے وطن میں اجنبی بنانے پر تلی ہے:سجاد لون

by امت ڈیسک
19/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر سجاد غنی لون نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں غیر مقامی باشندوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کے حالیہ بیان نے خدشات پیدا کیے ہیں۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کے خدشات اور خوف کو دور کرنے کے لئے بھارت سرکار کو سچائی کے ساتھ سامنے آنا چاہیے۔‘‘

پیپلز کانفرنس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں لون کا کہنا ہے کہ ’’ای سی آئی حکام کے بیان نے آبادیاتی تناسبب میں تبدیلی کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ہم ملک بھر میں رائج قوانین کے مجموعے کو جانتے ہیں لیکن یہاں جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ قانون کا اطلاق نہیں بلکہ قانون پر عمل درآمد کرنے والوں کے ارادے ہیں۔‘‘

سجاد لون کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران جموں و کشمیر کے باشندوں کو بے اختیار کرنا ایک مسلسل عمل بن گیا ہے اور یہ (غیر مقامی باشندوں کو ووٹ کا حق) ایک بار پھر ایک ناپاک منصوبہ لگتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’جو کچھ بھی باقی ماندہ اختیار باقی رہ گیا ہے اس پر بھی خطرے کے بادل بدستور منڈلا رہے ہیں۔ حقیقت واضح و عیاں ہے کہ 5 اگست 2019 کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمیں بے اختیار بنایا جا رہا ہے اور دور بیٹھ کر ایسا کرنے والے ابھی تک تھکے نہیں ہیں۔‘‘

لون نے نام لیے بغیر مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’وہ ہمیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانے پر تُلے ہوئے ہیں۔ ہمیں یہ احساس دلایا جا رہا ہے کہ ہم اپنے وطن میں نہیں بلکہ اجنبی علاقے میں رہ رہے ہیں۔ یہ واضح طور پر حاکموں اور محکوموں والا معاملہ ہے جہاں ہم (جموں و کشمیر کے باشندے) محکوم ہیں۔‘‘ لون نے مزید کہا: ’’حکمران یہاں کے نہیں ہیں اور جموں و کشمیر میں ان کی کوئی بھی شئی داؤ پر نہیں ہے۔ یہ نہ صرف جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور روح کے منافی ہے بلکہ صوبائی نظام، وفاقیت اور علاقائی امنگوں کے متصادم بھی ہے۔‘‘

بیان میں لون نے مزید کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں انتخابات میں دھاندلی ماضی کا ایک حصہ ہے (انتخابات میں دھاندلی کوئی نئی بات نہیں) اور اس طرح کے بیانات سے نہ صرف اُن (دھاندلی کیے گئے ماضی کے) انتخابات کی یاد دلاتے ہیں بلکہ مستقبل میں بھی انتخابات کے دوران مزید دھاندلیوں کا عندیہ دیتے ہیں۔‘‘ سجاد لون نے امید ظاہر کی کہ ’’ہر روز نئے فرمان جاری کرکے عوام کو تشویش میں مبتلا کرنے کے بجائے مرکزی سرکار گزشتہ تین برسوں کے دوران کی گئی غلطیوں کو سدھارنے اور اپنی ناکامی کو تسلیم کرے۔‘‘ سجاد لون نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’عوام میں یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ مرکزی سرکار اپنی قدیم چالوں پر قائم و دائم ہے۔‘‘

جموں و کشمیر کے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کی اپیل کرتے ہوئے سجاد لون نے مرکزی سرکار اور یوٹی انتظامیہ سے اپنے ارادوں کی وضاحت کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کنڈی بارہمولہ میں کئی دکانیں آگ کی ہولناک واردات میں خاکستر

Next Post

ڈرون کے زریعے گرایا گیا اسلحہ جمع کرنے کا معاملہ:مبینہ ملزم کی جیل میں موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
ڈرون کے زریعے گرایا گیا اسلحہ جمع کرنے کا معاملہ:مبینہ ملزم کی جیل میں موت

ڈرون کے زریعے گرایا گیا اسلحہ جمع کرنے کا معاملہ:مبینہ ملزم کی جیل میں موت

میرواعظ خانہ نظر بند نہیں،جہاں چاہیں جا سکتے ہیں:لیفٹیننٹ گورنر

میرواعظ خانہ نظر بند نہیں،جہاں چاہیں جا سکتے ہیں:لیفٹیننٹ گورنر

ہندواڑہ میں 2ہائبرڈ ملی ٹینٹ گرفتار، اسلحہ برآمد:پولیس

ہندواڑہ میں 2ہائبرڈ ملی ٹینٹ گرفتار، اسلحہ برآمد:پولیس

ایل جی کے بیان پر حریت کانفرنس کا ردعمل

ایل جی کے بیان پر حریت کانفرنس کا ردعمل

الیکشن افسر کا حالیہ بیان غلط، اس کا کوئی قانونی جواز نہیں، مظفر بیگ

الیکشن افسر کا حالیہ بیان غلط، اس کا کوئی قانونی جواز نہیں، مظفر بیگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »