سری نگر//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے یوگر گنڈ علاقے میں جمعہ کی صبح مشتبہ اسلحہ برداروں کی فائرنگ سے ایک غیر مقامی شخص زخمی ہو گیا ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ اسلحہ برداروں نے یوگرگنڈ میں ایک غیر مقامی کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
افسر نے مزید کہا کہ اسے علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق زخمی کی شناخت منیب الاسلام ولد عبدالکبو ساکن مغربی بنگال کے طور پر ہوئی ہے۔
حملے کے فوراً بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”ملی ٹینٹوں نے پلوامہ کے یوگر گنڈ نیوا علاقے میں ایک غیر مقامی مزدور منیر الاسلام ولد عبدالکریم سکنہ مغربی بنگال پر فائرنگ کی۔ اسے ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، مزید تفصیلات کا انتظار ہے”