• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عآپ کی خاتون رکن اسمبلی کو شوہر نے تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو وائرل

عآپ کی خاتون رکن اسمبلی کو شوہر نے تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو وائرل

by امت ڈیسک
02/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
چندی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے تلونڈی سابو دورے سے ایک دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی ایم ایل اے بلجندر کور کو ان کے شوہر نے جھگڑے کے بعد تھپڑ مار دیا۔ بلجندر کور کے شوہر سکھ راج سنگھ بھی حکمراں پارٹی کے لیڈر ہیں۔

تلونڈی سابو میں ان کے گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید یہ ویڈیو جمعرات سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ 10 جولائی کو پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ اسے نہیں معلوم کہ یہ ویڈیو کس نے لیک کی یا اصل میں اس واقعہ کو کس نے انجام دیا۔ واقعے کے حوالے سے کوئی باقاعدہ شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔ ویڈیو میں تلونڈی سابو سے دو بار عآپ ایم ایل اے کو ایک بحث کے دوران اپنے شوہر کے پاس آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سنگھ غصے میں آکر اپنی سیٹ سے اٹھ جاتے ہیں کر انہیں تھپڑ مار دیتے ہیں۔ جوڑے کے پاس کھڑے کچھ لوگ مداخلت کرتے ہیں اور مسٹر سنگھ کو دورکرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ویڈیو پر نہ تو محترمہ کور اورنہ ہی ان کے شوہر نے کوئی تبصرہ کیا ہے۔ پنجاب اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن منیشا گلاٹی نے تاہم کہا کہ انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے اور اس کا از خود نوٹس لیں گی۔ مان کی قیادت والی اے اے پی حکومت انتخابات کے بعد سے مسلسل حملوں کی زد میں ہے۔ اتفاق سے وزیر اعلیٰ جمعہ کو بلجندر کے حلقہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس جوڑے نے فروری 2019 میں شادی کی تھی۔ مسٹر سنگھ مبینہ طور پر ماجھا علاقہ کے لئے اے اے پی کے یوتھ ونگ کے کنوینر تھے۔ مسز کور نے 2009 میں پنجاب یونیورسٹی، پٹیالہ سے ایم فل کیا۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ فتح گڑھ صاحب میں ماتا گجری کالج میں انگریزی کی پروفیسر تھیں۔ ایم ایل اے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن موبائل فون سروس میں نہیں ملا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پلوامہ میں فائرنگ، غیر مقامی مزدور زخمی

Next Post

پونچھ اور راجوری میں سیکورٹی ہائی الرٹ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
پونچھ اور راجوری میں سیکورٹی ہائی الرٹ

پونچھ اور راجوری میں سیکورٹی ہائی الرٹ

شوپیاں میں مقامی مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات انجام دیں

شوپیاں میں مقامی مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات انجام دیں

جگل کشور شرما بھی کانگریس سے مستعفی

جگل کشور شرما بھی کانگریس سے مستعفی

حیدرپورہ تصادم: عام شہریوں کی ہلاکت، حریت نے کی شدید مذمت

نظر بند میرواعظ عمر فاروق کو رہا کیا جائے: انجمن اوقاف جامع مسجد

نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنےوالا شخص گرفتار:پولیس

نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنےوالا شخص گرفتار:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »