بیجنگ: چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے میں 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اورلینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے۔
زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچرکونقصان پہنچا اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔