امت نیوز ڈیسک //
جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ ڈکسم کے جنگلی علاقے میں ایک رہائشی کوٹھہ مہندم ہونے کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں اتوار کو صبح کے وقت ایک رہائشی کوٹھہ اچانک مہندم ہو گیا جس کے نتیجے میں کوٹھے میں موجود ایک ہی کنبے کے چار افراد اس کے نیچے دب گئے۔
.
اگرچہ چاروں کو وہاں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں باپ بیٹے سمیت تین دم توڑ گئے ۔
متوفین کی شناخت منظور احمد گورسی ولد محمد عبداللہ، ہاجرہ بیگم زوجہ محمد حسین گورسی اور منظور احمد ولد منظور احمد ساکنہ بیدرو کوکر ناگ کے طور ہوئی ہے۔