• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پی ای ایچ ڈیلی ویجروں نے اپنی مانگوں کو لے کر جموں میں بی جے پی دفتر کا گھیراو کیا

پی ای ایچ ڈیلی ویجروں نے اپنی مانگوں کو لے کر جموں میں بی جے پی دفتر کا گھیراو کیا

by امت ڈیسک
22/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں: جموں میں بھارتیہ جنتاپارٹی دفتر کے باہر پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاجی مظاہرئے کئے۔مظاہرین نے بھاجپا آفس کا گھیراو کیا جس کے بعد رویندر رینا اْن سے ملنے باہر آئے اور یقین دلایا کہ ڈیلی ویجروں کی جائز مانگوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔

نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرات کے روز جموں میں پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کی ایک بڑی تعداد نے بھارتیہ جنتا پارٹی دفتر کا گھیراو کیا۔مظاہرین جو مختلف اضلاع سے آئے ہوئے تھے نے بی جے پی دفتر کے باہر دھرنا دیا جس وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت بھی معطل ہو کررہ گئی۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکار کی جانب سے اْن کی نوکریوں کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا گیا اور یہاں تک کہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ہی جموں وکشمیر انتظامیہ نے ڈیلی ویجروں کی تنخواہیں بڑھانے اور اْن کی نوکریاں مستقل کرنے کی خاطر میٹنگ بھی طلب کی گئی لیکن اْس میٹنگ کے دوران کوئی فیصلہ نہیں لیاگیا۔

اْن کے مطابق سرکار اْن کے جذبات کے ساتھ کھیل رہی ہے لہذا اب ڈیلی ویجروں نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔بی جے پی دفتر کے باہرسینکڑوں ڈیلی ویجروں کی جانب سے دھرنے اور نعرے بازی کو دیکھتے ہوئے گر چہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا لیکن ڈیلی ویجروں کی تعداد کافی زیادہ ہونے کے باعث پولیس بھی کچھ نہ کر سکی۔

حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا دفتر سے باہر آئے اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ ڈیلی ویجروں کی مستقلی کی خاطر سرکار کافی سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجروں کی مستقلی کا معاملہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی نوٹس میں لائیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہر قسم کا مذہبی جنون ملک کے لیے خطرناک ہے/راہول گاندھی

Next Post

جموں کشمیر میں کام کررہے حفاظتی فورسز کےلئے اعزازی تمغوں کا سلسلہ بند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
جموں کشمیر میں کام کررہے حفاظتی فورسز کےلئے اعزازی تمغوں کا سلسلہ بند

جموں کشمیر میں کام کررہے حفاظتی فورسز کےلئے اعزازی تمغوں کا سلسلہ بند

قوم کو صحت مند رکھنے کے لئے ڈاکٹروں کا شکریہ: ایل جی منوج سنہا

ریاست کا درجہ اپنے وقت پر دیا جائے گا جیسا کہ وزیر داخلہ نے وعدہ کیا ۔ ایل جی

میوہ صنعت خسارے سے دوچار کیوں؟

میوہ صنعت خسارے سے دوچار کیوں؟

ستیہ پال ملک اور سجاد لون کا مناقشہ: بدلتاہے رنگ آسمان کیسے کیسے!

ستیہ پال ملک اور سجاد لون کا مناقشہ: بدلتاہے رنگ آسمان کیسے کیسے!

سپریم کورٹ آرٹیکل 370 پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت پر متفق

دسہرہ کے بعد دفعہ 370 کی ہو گی سماعت : سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »