• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ادھم پور دھماکہ :سابق عسکریت پسند گرفتار

ادھم پور دھماکہ :سابق عسکریت پسند گرفتار

by امت ڈیسک
02/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے حالیہ دو بس دھماکوں کے سلسلے میں ادھم پور کے بسنت گڑھ سے سابق عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق بم دھماکے کے بعد سے ہی ملزمان پر کڑی نظر رکھی جا رہی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ بدھ اور جمعرات کو ادھم پور میں دو دھماکے ہوئے تھے۔ پہلا دھماکہ بدھ کی رات ادھم پور کے ایک پٹرول پمپ پر کھڑی ایک خالی بس میں ہوا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔

اسی دوران دوسرا دھماکہ جمعرات کی صبح ادھم پور شہر کے بس اسٹینڈ پر کھڑی بس میں ہوا۔ تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دھماکہ شہر میں اسی طرح کے ایک دھماکے کے آٹھ گھنٹے کے بعد ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر جموں ریجن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے دونوں مقامات کا دورہ کیا اور کہا کہ ہوسکتا ہے کہ دھماکوں کو انجام دینے کے لیے زیادہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہو۔ پولیس نے بتایا کہ صبح تقریباً 5.30 بجے دھماکے سے بس کی چھت اور پچھلا حصہ اُڑ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کے بعد اے ڈی جی پی سنگھ نے ادھم پور میں دھماکے کی جگہ پر صحافیوں کو بتایا کہ’’پہلا دھماکہ بدھ کی رات تقریباً 10.30 کو ایک پٹرول پمپ کے قریب کھڑی بس میں ہوا۔ دو افراد کو معمولی چوٹیں آئیں لیکن اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرا دھماکہ پرانے بس اسٹینڈ کے علاقے میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور معاملے کی مختلف زاویوں سے جانچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت مختلف ٹیمیں اس معاملے پر کام کر رہی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوپیاں جھڑپ ایک عسکریت پسند جاں بحق

Next Post

پلوامہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ؛ پولیس اہلکار ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
پلوامہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ؛ پولیس اہلکار ہلاک

پلوامہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ؛ پولیس اہلکار ہلاک

بی جے پی گجر اور پہاڑیوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے: محبوبہ مفتی

بی جے پی گجر اور پہاڑیوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے: محبوبہ مفتی

بھٹکے نوجوانوں کو تشدد کا راستہ چھوڑ کر مرکزی دھارے میں شامل ہونا چاہیے: ایل جی منوج سنہا

بھٹکے نوجوانوں کو تشدد کا راستہ چھوڑ کر مرکزی دھارے میں شامل ہونا چاہیے: ایل جی منوج سنہا

عسکریت پسندوں کے حملہ میں ہلاک ایس پی او جاوید احمد ڈار کو خراج تحسین

عسکریت پسندوں کے حملہ میں ہلاک ایس پی او جاوید احمد ڈار کو خراج تحسین

پلوامہ حملے کے بعد وادی میں ہائی الرٹ

پلوامہ حملے کے بعد وادی میں ہائی الرٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »