امت نیوز ڈیسک //
کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں امسال ستمبر کے ماہ تک 155 عسکریت پسندوں کو مختلف تصادم آرائیوں میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کی خبریں اکثر آتی رہتی ہیں۔ رواں برس ستمبر کے مہینے تک 155 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ شوپیان تصادم میں آج ایک عسکریت پسند ہلاک کیا گیا ہے۔
کشمیر میں امسال ستمبر تک 155 عسکریت پسند ہلاک، پولیساس معاملے پر کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں امسال ستمبر کے ماہ تک 155 عسکریت پسندوں کو مختلف تصادم آرائیوں میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ہوئے تصادم کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے وجے کمار نے بتایا کہ اس آپریشن میں ایک مقامی عسکریت پسند نصیر احمد بٹ کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ جائے تصادم میں آخری تلاشی کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ شوپیان کے امام صاحب علاقے میں آج سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کی چھپنے کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے کے بعد اس علاقے میں آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ستمبر میں مختلف تصادم آرائیوں میں 14 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔









