امت نیوز ڈیسک //
سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ ضلع کے رفیع آباد علاقے میں جمعرات کو ایک فوجی اہلکار کی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی چلی۔ گولی چلنے سے فوجی اہلکار کی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 28 سالہ چندر موہن فوجی اہلکار کو اس وقت گولی لگی جب اس کی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی چلی۔ اس حادثے میں فوجی اہلکار کی موت ہوگئی۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش کو فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔










