• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ

فائل فوٹو

مرکزی سرکار جموں کشمیر میں الیکشن کرانے سے کترا رہی ہے :فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
06/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا ہے کہ نئی دلی میں براجمان حکمران جماعت جموں و کشمیر میں اس لئے اسمبلی انتخابات کرانے سے کترارہی ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر ان کی حکومت نہیں بنی تو یہاں کی اسمبلی اس صدارتی حکمنامے کو غیر آئینی قرار دے گی جس کے ذریعے 5اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن چھین لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت نے جموں و کشمیر میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے اسمبلی نشستوں کی من پسند حد بندی کی ،اسمبلی سیٹوں کی ہیرا پھیری کی اور موقعہ پرست لوگوں کو زر کثیر دے کر خرید لیا جو یہاں ان کا پرو پیگنڈا چلارہے ہیں لیکن اس کے باوجو د بھی انہیں یہاں جیت ملتی دکھائی نہیں دے رہی۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ کا 4 روزہ دورہ سمیٹتے ہوئے وڑوں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے اپنے خطاب کے دوران لوگوں خصوصاً نو جوانوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹر فہرستوں میں اپنانام درج کرائیں اور تمام لوازمات کو پورا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ پر پٹی کے ذریعے ہی ہم اپنے حقوق کی بحالی کیلئے جد و جہد کر سکتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہم ووٹر فہرستوں میں اپنا نام درج کرائیں اور جب الیکشن کا بنگل بجے تو اس روز کھڑے ہو جائیں اور اگر سامنے تو ہیں بھی ہوں تو پیچھے نہ ہٹیں کیوں زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ ہوتی ہے اور جب تک اس کی مرضی نہیں ہو گی اس وقت تک آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوگوں کو موقعہ پرست عناصر سے ہوشیار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگ آپ کے پاس مختلف لبادے پہن کر آئیں گے ، جو آپ کو سبز باغ دکھائیں گے اور آپ کا ایمان پیسوں سے خریدنے کی کوشش کریں گے لیکن آپ کو اس دوران عزم اور استقلال کا مظاہر ہ کرنا ہے اور دشمنوں کی تمام چالوں سے ہوشیار رہنا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ 4 روزہ دورے کے دوران در جنوں علاقوں میں گئے اور وہاں لوگوں کیساتھ بات چیت کی اور انکے مسائل اور مشکلات سے آگہی حاصل کی ۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی نے ضلع سطحی کمیٹیوں کے قیام کی تشکیل شروع کی

Next Post

دہلی ایرپورٹ پر 28 کروڑ روپے مالیتی گھڑیاں ضبط‘ مسافر گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
Next Post
دہلی ایرپورٹ پر 28 کروڑ روپے مالیتی گھڑیاں ضبط‘ مسافر گرفتار

دہلی ایرپورٹ پر 28 کروڑ روپے مالیتی گھڑیاں ضبط‘ مسافر گرفتار

ہند و پاک سفارت کاری کا ایک باب بند

ہند و پاک سفارت کاری کا ایک باب بند

پیغام ِمحمدی ۖ ۔۔۔۔سسکتی انسانیت کا سہارا

پیغام ِمحمدی ۖ ۔۔۔۔سسکتی انسانیت کا سہارا

ایس آئی کی تشکیل: جابرانہ نظام کو مضبوط کرنے کا حربہ: گپکار الائنس

گپکار الائنس......مستقبل کیا ہے ؟

امیت شاہ کا دورہ جموں وکشمیر: کیا بھاجپا نے الیکشن مہم شروع کر دی؟

امیت شاہ کا دورہ جموں وکشمیر: کیا بھاجپا نے الیکشن مہم شروع کر دی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »