امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ:جموں و کشمیر کےجنوبی ضلع اننت ناگ کے ٹنگپاوا کوکرناگ میں رات دیر گئے سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شروع ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ انکاؤنٹر ابھی تک جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ مذکورہ علاقہ میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد فوج، جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے رات دیر گئے ٹنگپاوا نام کے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لئے گھر گھر کی تلاشی مہم شروع کی۔
بتایا جا رہا ہے کہ جیسے ہی سکیورٹی فورسز مشتبہ مقا پر پہنچیں تو دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا، جو اطلاع ملنے تک جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دو سے تین عسکریت پسندوں چھپے ہونے کا اندیشہ ہے۔ کشمیر پولیس نے ایک ٹویٹ میں انکاؤنٹر کے تعلق سے تازہ جانکاری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ تصادم میں دوعسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاحال تصادم جاری ہے۔









