• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کیف سمیت مختلف شہروں میں روس کا میزائل حملہ

کیف سمیت مختلف شہروں میں روس کا میزائل حملہ

by امت ڈیسک
10/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف کے وسط میں پیر کو تین بڑے دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ اس علاقے میں بہت سے سرکاری دفاتر ہیں۔ یوکرین کے دیگر شہروں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ یوکرین کا دعویٰ ہے کہ روس نے پیر کو کل 75 میزائل داغے، عوام کو محفوظ مقام پر پہنچنے کے لیے کہہ دیا گیا ہے۔ صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کیریلو تیموشینکو نے کہا کہ یوکرین پر میزائلوں کی بارش ہو رہی ہے۔تازہ ترین حملوں میں 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ایک روز قبل روسی رہنما ولادیمیر پوتن نے کریمیا پل پر ہونے والے دھماکے کا ذمہ دار یوکرین کو ٹھہرایا تھا۔

کیف میں دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 15 منٹ پر ہوئے۔ دھماکوں سے ایک گھنٹہ قبل یوکرین کے دارالحکومت میں ہوائی حملے کی وارننگ دینے والے سائرن بجنے شروع ہوگئے۔ کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے سوشل میڈیا پر کہا، ’’دارالحکومت کے مرکزی علاقے میں کئی دھماکے ہوئے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں شہر کے کئی علاقوں سے کالا دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ یوکرین کی رکن پارلیمنٹ لیسیا واسیلینکو نے وسطی کیف میں کیف نیشنل یونیورسٹی کی مرکزی عمارت کے قریب دھماکے کی ایک تصویر ٹویٹ کی۔

کیف میں ایمرجنسی سروسز کی ترجمان سویتلانا وڈولاگا نے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور امدادی کارکن مختلف مقامات پر کام کر رہے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکوں میں کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز یوکرین کے شہر زاپورزہزیا پر راکٹ حملے میں 17 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے قبل جون میں کیف میں حملہ ہوا تھا۔ پہلے حملوں میں کیف کے مضافات کو نشانہ بنایا گیا تھا، لیکن اس بار شہر کے وسط میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ یوکرائنی میڈیا نے کئی دیگر مقامات کے علاوہ لیویو، ٹرنوپل، خمیلنٹسکی، زیتومیر اور کروپیونٹسکی میں بھی دھماکوں کی اطلاع دی۔ درحقیقت اس حملے سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس کو کریمیا سے ملانے والے کرچ پل پر حملے کو یوکرین کی اسپیشل سروسز کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جی پی او سرینگر میں پارسل پیکیجنگ سروس عنقریب شروع کی جائے گی

Next Post

محمد رضوان پلئیر آف دی منتھ قرار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
محمد رضوان پلئیر آف دی منتھ قرار

محمد رضوان پلئیر آف دی منتھ قرار

حریت لیڈر الطاف شاہ ایمز اسپتال میں انتقال کر گئے

حریت لیڈر الطاف شاہ ایمز اسپتال میں انتقال کر گئے

کشمیر کا مسئلہ سردار پٹیل کی نقش قدم پر چل کر حل کیا: وزیر اعظم

کشمیر کا مسئلہ سردار پٹیل کی نقش قدم پر چل کر حل کیا: وزیر اعظم

این آئی اے نے پونچھ کے نوجوان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے جاری

جسٹس ماگرے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

جسٹس ماگرے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »