امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:مرکزی سرکار نے منگل کو جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر ترقی دینے کو منظوری دی ہے۔ سپریم کورٹ کالجیم نے 28 ستمبر کو جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی سربراہی میں کالجیم کی میٹنگ میں ان کی ترقی کی سفارش کی تھی۔ یہ فیصلہ موجودہ چیف جسٹس پنکج متھل کو راجستھان ہائی کورٹ منتقل کرنے کے تناظر میں لیا گیا ہے۔
جسٹس علی محمد ماگرے 8 دسمبر 1960 کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1984 میں وقلت شروع کی اور ضلعی عدالتوں بشمول ریونیو کورٹس/ٹربیونلز اور ہائی کورٹ میں قانون کی پریکٹس شروع کی۔ انہیں مارچ 2013 میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔
جسٹس علی محمد ماگرے 8 دسمبر 1960 کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پیدا ہوئے۔ سال 1984 میں انہوں نے وکالت کا پیشہ اختیار کیا اور ضلعی عدالتوں بشمول ریونیو کورٹس/ٹربیونلز اور ہائی کورٹ میں قانون کی پریکٹس شروع کی۔ انہیں مارچ 2013 میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔











