• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اے سے بی نے رواں سال کے دوران سو سے زائد رشوت کے کیسز درج

اے سے بی نے رواں سال کے دوران سو سے زائد رشوت کے کیسز درج

by امت ڈیسک
12/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

سری نگر:جموں وکشمیر سے رشوت جیسے جرائم کو ختم کرنے کے لیے انٹی کورپشن بیورو (اے سی بی) کی موثر مہم جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اے سی بی نے جموں وکشمیر میں سال رواں کے دوران اب تک رشوت خوروں کے خلاف زائد از ایک سو مقدمے درج کیے ہیں۔ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ اے سی بی نے جموں وکشمیر میں سال 2022 کے دوران اب تک رشوت لینے، فنڈس میں غبن کرنے ، آمدنی سے زیادہ جائیداد ہونے وغیرہ جیسے مقدموں کے الزامات میں رشوت خوروں کے خلاف 111 ایف آئی آر درج کئے ہیں۔

ان ایک سو گیارہ کیسز میں سب سے زیادہ مقدمے اے سی بی پولیس اسٹیشن سری نگر میں درج کیے گئے ہیں اور اس پولیس اسٹیشن میں سال رواں کے ماہ جنوری سے ماہ ستمبر تک رشوت لینے، غیر متناسب اثاثہ ہونے، سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرنے، فنڈس میں غبن کرنے اور دیگر معاملوں کے 37 مقدمے درج ہوئے ہیں۔ تفصیلات میں کہا گیا کہ اسی طرح سال رواں کے دوران اب تک اے سی بی پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں 16 کیسز اور اے سی بی پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں 27 مقدے درج ہوئے ہیں۔اے سی بی پولیس اسٹیشن راجوری میں سب سے کم رشوت کا ایک کیس درج ہوا ہے جبکہ اے سی بی پولیس اسٹیشن اودھم پور میں تین مقدمے، اے سی بی پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں سات کیسز اور اے سی بی جموں میں رشوت کے 13 مقدمے درج ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں سال رواں کے دوران اب تک محکمہ مال کے 16 ملازم جن میں تحصیل دار، نائب تحصیلدار اور پٹواری شامل ہیں، رشوت لیتے ہوئے اے سی بی کے جال میں پھنس گئے ہیں۔

یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو (این سی آر بی) کی ایک رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر میں سال 2021 کے دوران آئی پی سی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت بدعنوانی کے 94 مقدمات درج کئے گئے جو گذشتہ تین برسوں میں سب سے زیادہ تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر میں سال 2018 سے سال 2020 تک بدعنوانی کے معاملات میں مسلسل کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔

این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں سال 2018 میں بدعنوانی کے 82 معاملے درج کئے گئے جبکہ سال 2019 میں 73 اور سال 2020 میں 71 مقدمے ریکارڈ کئے گئے لیکن سال 2021 کے دوران ان کیسز کی تعداد میں اضافہ درج ہوا اور 94 مقدمے درج ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹی کورپشن بیورو، ویجیلنس اور دوسری ایجنسیوں کی طرف سے درج کئے جانے والے مقدموں میں غیر متناسب اثاثوں کے15 کیسز، مجرمانہ بد دیانتی کے 2 کیسز، 29 ٹریپ کیسز اور 48 دیگر مقدمے شامل ہیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں میں غیرمقامی افراد بطور ووٹر رجسٹر کر سکتے ہیں

Next Post

پیر پنجال میں رواں برس کی پہلی برفباری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
پیر پنجال میں رواں برس کی پہلی برفباری

پیر پنجال میں رواں برس کی پہلی برفباری

بحریہ کا مگ 29 جنگی طیارہ گوا میں گر کر تباہ

بحریہ کا مگ 29 جنگی طیارہ گوا میں گر کر تباہ

غیر ریاستی باشندوں کو جموں وکشمیر میں ووٹ کا حق دینا قبول نہیں: غلام نبی آزاد

غیر ریاستی باشندوں کو جموں وکشمیر میں ووٹ کا حق دینا قبول نہیں: غلام نبی آزاد

خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

غیر مقامی ووٹرز کا اندراج استعمار کی علامت ہے: محبوبہ مفتی

گذشتہ حکومتوں نے کڑا رخ اختیار کیا ہوتا تو کشمیر میں ایسے حالات نہیں ہوتے: کویندر گپتا

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ حقوق دینا کوئی غیر قانونی کام نہیں / رویندر رینا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »