• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں میں غیرمقامی افراد بطور ووٹر رجسٹر کر سکتے ہیں

جموں میں غیرمقامی افراد بطور ووٹر رجسٹر کر سکتے ہیں

by امت ڈیسک
12/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:منگل کو جموں کے ڈپٹی کمشنر آونی لواسا نے ایک حکم نامہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اب جموں میں رہنے والا کوئی بھی شخص ووٹر بن کر اپنے ووٹ کا استعمال کرسکتا ہے، چاہے اس کے پاس اپنی رہائش ثابت کرنے کے لیے کوئی تجویز کردہ دستاویز نہ ہو۔ اگر ایسے لوگ پچھلے ایک سال سے کسی جگہ رہ رہے ہیں تو وہ وہاں سے اپنا ووٹر آئی ڈی بنوا سکتے ہیں۔ اس کے لیے متعلقہ تحصیلدار موقع پر جائے گا اور ان کی جانچ کرے گا اور سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، جس کی بنیاد پر اس شخص کا ووٹر آئی ڈی بنایا جائے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ووٹر لسٹوں کا جائزہ 15 ستمبر سے شروع ہو گیا ہے اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ووٹروں کی رہائش ثابت کرنے کے لیے بجلی، پانی یا گیس کنکشن، آدھار کارڈ، کسی بھی بینک یا پوسٹ آفس کی پاس بک، پاسپورٹ کے دستاویزات، زمین کے مالک ہونے کی صورت میں متعلقہ دستاویزات، کرایہ دار کی صورت میں لیز ڈیڈ یا اپنا گھر ہونے کی صورت میں رجسٹرڈ سیل ڈیڈ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن آف انڈیا کے طے کردہ پیرامیٹرز کے مطابق مذکورہ بالا دستاویزات میں سے کوئی بھی دستیاب نہیں ہے تو افسر موقع پر جا کر متعلقہ شخص کی رہائش گاہ کی جانچ کر سکتا ہے۔ اس آپشن کے تحت ڈی سی جموں نے ضلع کے تمام تحصیلداروں کو یہ حق دیا ہے کہ اگر ان کے پاس ایسا کوئی معاملہ آتا ہے تو وہ ضروری چھان بین کے بعد رہائش کا سرٹیفکیٹ جاری کر سکتے ہیں اور اسی بنیاد پر نئے ووٹروں کے نام کا اندراج کیا جائے گا۔ ڈی سی کے اس حکم سے ان لوگوں کو فائدہ پہنچے گا جو جموں و کشمیر کے ڈومیسائل ہیں لیکن فی الحال اپنے آبائی علاقے میں مقیم نہیں ہیں اور موجودہ علاقے سے ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ جموں کے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے رجسٹریشن کے لیے کاغذات کی منظوری کے لیے جاری کردہ لیٹر بطور انتخاب کنندگان تمام تحصیلداروں کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ جموں میں رہنے والے لوگوں کو "ایک سال سے زیادہ عرصے سے” رہائش کا سرٹیفکیٹ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز جموں کے نرواچن بون میں آج چیف الیکٹورل آفیسر جموں کشمیر ہردیش کمار نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں غیر مقامی لوگ ووٹ ڈال سکتے ہیں جو جموں و کشمیر میں سرکاری نجی یا مزدوری کرنے کی غرض سے کام کررہے ہیں۔ اب جموں کشمیر میں ووٹ کا اندراج کرستے ہیں تاہم بیرون ریاست کے لوگ کچھ شرائط پر ووٹر سلپ حاصل کرسکتے ہیں جن میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ شامل ہے۔ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تقریباً 25 لاکھ نئے ووٹرز کے اندراج کی امید ہے کیونکہ 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بار انتخابی فہرستوں کی خصوصی سمری پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پاکستان نے الطاف احمد شاہ کی حراست میں موت پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا

Next Post

اے سے بی نے رواں سال کے دوران سو سے زائد رشوت کے کیسز درج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
اے سے بی نے رواں سال کے دوران سو سے زائد رشوت کے کیسز درج

اے سے بی نے رواں سال کے دوران سو سے زائد رشوت کے کیسز درج

پیر پنجال میں رواں برس کی پہلی برفباری

پیر پنجال میں رواں برس کی پہلی برفباری

بحریہ کا مگ 29 جنگی طیارہ گوا میں گر کر تباہ

بحریہ کا مگ 29 جنگی طیارہ گوا میں گر کر تباہ

غیر ریاستی باشندوں کو جموں وکشمیر میں ووٹ کا حق دینا قبول نہیں: غلام نبی آزاد

غیر ریاستی باشندوں کو جموں وکشمیر میں ووٹ کا حق دینا قبول نہیں: غلام نبی آزاد

خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

غیر مقامی ووٹرز کا اندراج استعمار کی علامت ہے: محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »