• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
غیر ریاستی باشندوں کو جموں وکشمیر میں ووٹ کا حق دینا قبول نہیں: غلام نبی آزاد

غیر ریاستی باشندوں کو جموں وکشمیر میں ووٹ کا حق دینا قبول نہیں: غلام نبی آزاد

by امت ڈیسک
12/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ:ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے بانی غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ غیر ریاستی باشندگان کو جموں کشمیر میں ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے خلاف تھے اور خلاف رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں سب کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے، لیکن جمہوری عمل میں ووٹر صرف اپنی ریاست کے لئے ووٹ ڈال سکتا ہے، تاہم جموں کشمیر میں غیر ریاستی باشندگان کو ووٹ ڈالنے کا حق دینا ٹھیک نہیں ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو جنوبی ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

غیر ریاستی باشندوں کو جموں وکشمیر میں ووٹ کا حق دینا قبول نہیںغلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں کشمیر میں جو بھی غیر ریاستی لوگ موجود ہیں ان کو اپنی ریاست کے لئے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے۔ دفعہ 370کے تحت جموں وکشمیر کے لوگوں کو سب سے بڑی سہولیت تھی کہ غیر مقامی افراد یہاں پر اپنا اندراج نہیں کراسکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی ) کو مضبوط کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی، ضلعی، زونل کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے لیڈران کو اختیارات تقویض کئے گئے ہیں۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ ان کی پارٹی کے لیڈران اور کارکنوں کو سمجھایا گیا ہے کہ اس پارٹی میں نئے لوگوں کو شامل کرانے کی خاطر مہم شروع کی جائے تاکہ یہ نہیں لگنا چاہئے کہ کانگریس سے ناطہ توڑ کر لیڈران اس پارٹی میں شامل ہو کر اپنا دبدبہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کی جانب سے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ رائٹس دینے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔غیر مقامی شہریوں کا ووٹنگ فہرستوں میں اندراج ناقابل برداشت ہے اور اس کی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ دفعہ 370 کے تحت غیر مقامی افراد جموں وکشمیر میں اپنا اندراج نہیں کراسکتے تھے لیکن اس قانون کو منسوخ کرنے کے بعد اب غیر مقامی افراد کو ووٹنگ رائٹس دئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کا فیصلہ لینا جموں وکشمیر کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو جموں کے ڈپٹی کمشنر آوانی لواسا نے ایک حکم نامہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اب جموں میں رہنے والا کوئی بھی شخص ووٹر بن کر اپنے ووٹ کا استعمال کرسکتا ہے، چاہے اس کے پاس اپنی رہائش ثابت کرنے کے لیے کوئی تجویز کردہ دستاویز نہ ہو۔ اگر ایسے لوگ پچھلے ایک سال سے کسی جگہ رہ رہے ہیں تو وہ وہاں سے اپنا ووٹر آئی ڈی بنوا سکتے ہیں۔ اس کے لیے متعلقہ تحصیلدار موقع پر جائے گا اور ان کی جانچ کرے گا اور سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، جس کی بنیاد پر اس شخص کا ووٹر آئی ڈی بنایا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بحریہ کا مگ 29 جنگی طیارہ گوا میں گر کر تباہ

Next Post

غیر مقامی ووٹرز کا اندراج استعمار کی علامت ہے: محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
Next Post
خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

غیر مقامی ووٹرز کا اندراج استعمار کی علامت ہے: محبوبہ مفتی

گذشتہ حکومتوں نے کڑا رخ اختیار کیا ہوتا تو کشمیر میں ایسے حالات نہیں ہوتے: کویندر گپتا

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ حقوق دینا کوئی غیر قانونی کام نہیں / رویندر رینا

جموں انتظامیہ نے غیر مقامی لوگوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا حکم واپس لے لیا

جموں انتظامیہ نے غیر مقامی لوگوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا حکم واپس لے لیا

بیئر فروخت کی منظوری کے خلاف متحدہ مجلس علما کا سخت ردعمل

بیئر فروخت کی منظوری کے خلاف متحدہ مجلس علما کا سخت ردعمل

علی محمد ماگرے نے جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

علی محمد ماگرے نے جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »