امت نیوز ڈیسک //
گجرات:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو کشمیر مسئلے کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں نیم خود مختاری یعنی آرٹیکل 370 کو ہٹاکر اس مسئلے کو حل کیا۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات میں بی جے پی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی یو پیہ کے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر ان کی پارٹی پر طنز کرتی تھی لیکن مندر پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کو خصوصی درجہ یعنی دفعہ 370 دینا بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی غلطی تھی جس کی وجہ سے کشمیر میں گڑبڑ مچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو خود کا آئین دینے سے صحیح طور پر جموں وکشمیر ملک کے ساتھ الحاق نہیں ہوتا اور ہر کوئی آرٹیکل 370 کی منسوخی چاہتا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آرٹیکل 370 کو ایک ہی جھٹکے میں ہٹا دیا اور کشمیر کا ملک کے ساتھ انضمام مکمل کر لیا۔
کشمیر کا مسئلہ سردار پٹیل کی نقش قدم پر چل کر حل کیا، وزیر اعظمبتادیں کہ اس سے پہلے بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے جواہر لال نہرو کو کشمیر مسئلے کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی بی جے پی کو رام مندر بنانے کا مذاق اڑاتی تھی کہ مندر کب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب مندر بن رہا ہے سنگ بنیاد کی تقریب مکمل ہوئی اور مندر طے شدہ جگہ پر ایک عظیم الشان مندر بنے جار ہا ہے۔
وزیر داخلہ نے کانگریس پارٹی پر مزید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ گجرات میں کرفیو معمول کی بات تھی، لیکن ریاست میں مودی حکومت کی آمد کے ساتھ ہی اب یہان کرفیوں نے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہپ کانگریس کے دور حکومت میں گجرات میں 365 دنوں میں سے 200 دنوں تک کرفیو نافذ تھا اور کانگریس سوچتی تھی کہ لوگوں کو آپس میں لڑوانے سے انہیں فائدہ ہوگا لیکن وہ وہ دن اب گئے ہیں۔انہوں نے کہا گجرات میں نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد ہی 20 برسوں میں کرفیوں نہیں لگایا گیا۔









