• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حجاب پابندی پر سپریم کورٹ کے ججوں میں اختلاف، بڑی بنچ فیصلہ کرے گی

حجاب پابندی پر سپریم کورٹ کے ججوں میں اختلاف، بڑی بنچ فیصلہ کرے گی

by امت ڈیسک
13/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کرناٹک میں پری یونیورسٹی کالجوں کے کلاسزمیں طالبات کے حجاب پہننے پر ریاستی حکومت کی پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر جمعرات کو الگ الگ فیصلہ سنایا جسٹس ہیمنت گپتا اورجسٹس سدھانشو دھولیا کی بنچ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر مختلف خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو چیف جسٹس کے سامنے بھیجاجائے گا، تاکہ سماعت کے لئے بڑی بنچ تشکیل دی جاسکے۔ہائی کورٹ نے 15 مارچ کے اپنے فیصلے میں حجاب پہننے پر پابندی لگانے والے ریاستی حکومت کے پانچ فروری کے حکم کوبرقرار رکھا تھا۔

اس کے خلاف سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں دائر کی گئیں۔جسٹس گپتا جو سپریم کورٹ بنچ کی صدارت کر رہے تھے، نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا اور (ہائی کورٹ کے) 15 مارچ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کو خارج کر دیا جبکہ جسٹس دھولیا نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو خارج کردیا اوردرخواست گزاروں کی عرضیوں کو قبول کر لیا۔جسٹس دھولیا نے کہا، ”یہ (حجاب پہننا) انتخاب کا معاملہ ہے، نہ زیادہ اور نہ ہی کم۔“

سپریم کورٹ کے الگ الگ فیصلے کی وجہ سے، ریاستی حکومت کا 5 فروری کا وہ حکم نافذ رہے گا، جس میں کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی لگائی گئی تھی۔سپریم کورٹ کی دو رکنی بنچ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر 10 دن کی سماعت مکمل ہونے کے بعد 22 ستمبر کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

بنچ کے سامنے سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کرناٹک حکومت کی نمائندگی کی، جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل، دشینت دوے، دیو دت کامت، سلمان خورشید، حذیفہ احمدی، سنجے ہیگڑے، راجیو دھون وغیرہ نے دلائل پیش کئے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ترقی اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں /وزیر اعظم مودی

Next Post

پاکستان‘ ہندوستان سے پرامن باہمی تعلقات کا خواہاں: شہباز شریف

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
پاکستان‘ ہندوستان سے پرامن باہمی تعلقات کا خواہاں: شہباز شریف

پاکستان‘ ہندوستان سے پرامن باہمی تعلقات کا خواہاں: شہباز شریف

سی آر پی اہلکار کے خلاف چارج شیٹ داخل

سی آر پی اہلکار کے خلاف چارج شیٹ داخل

حکومت کی جانب سے 36 پولیس اہلکاروں کی قبل از وقت سبکدوشی کا حکم

حکومت کی جانب سے 36 پولیس اہلکاروں کی قبل از وقت سبکدوشی کا حکم

مغربی ممالک کی کشمیر پر حالیہ بیان بازیاں ؟؟

مغربی ممالک کی کشمیر پر حالیہ بیان بازیاں ؟؟

وقف بورڈ عوام کی اُمیدوں پر کھرا اُترنے میں ناکام کیوں؟

وقف بورڈ عوام کی اُمیدوں پر کھرا اُترنے میں ناکام کیوں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »