امت نیوز ڈیسک //
کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑے میچ کے منتظر شائقین کیلئے اچھی خبر، میلبرن میں بارش کے امکانات مزید کم ہونے سے مکمل میچ کی امید پیدا ہوگئی۔
میلبرن میں آج شام 7 بجے سے 10 بجے تک بارش کا امکان 15 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے، رات 11 بجے بارش کا صرف 24 فیصد امکان ہے جبکہ دن کے وقت میں میلبرن میں بارش کا امکان 5 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے۔
یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلا پاک بھارت مقابلہ آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، میچ کیلئے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔
پاک بھارت میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مقابلے کیلئے تیار ہیں، پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کرکے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی۔










