اُدھمپور:جموں و کشمیر کے ضلع اُدھمپور میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کمانڈنٹ کو خاتون افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز اس سلسلے میں ایک شکایت درج کی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق شکایت بٹل بالیاں میں سی آر پی ایف یونٹ کے ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے کمانڈنٹ سریندر سنگھ رانا کے خلاف درج کی ہے۔خاتون افسر نے کمانڈنٹ سریندر سنگھ رانا پر جنسی اور ذہنی طور پر ہراساں کر کا الزام لگایا ہے۔
پولیس نے خاتون افسر کی شکایت پر سی آر پی ایف کمانڈنٹ کے خلاف آئی پی سی 354 اے 354 ڈی اور 509 کے تحت پولیس اسٹیشن ادھمپور میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
ادھم پور کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ونود کمار نے بتایا کہ ملزم سی آر پی ایف کمانڈنٹ کو پولیس نے گرفتار کیا اور بعد میں عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔









