امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ‘جموں و کشمیر نے سیکولر بھارت کے ساتھ الحاق کیا تھا نہ کہ بی جے پی کے بھارت کے ساتھ۔ پی ڈی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں کشمیر نے سیکولر اور جمہوری بھارت کے ساتھ 26 اکتوبر سنہ 1947 کو الحاق کیا تھا۔ سرینگر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ‘شیخ عبداللہ اور مہاراجہ ہری سنگھ نے جمہوری اور سیکولر ملک کے ساتھ الحاق کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الحاق کے رشتہ کو بندوق، یو اے پی اے اور این آئی اے کا رشتہ بنایا ہے۔
محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ ‘5 اگست سنہ 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصٰ آئینی حیثیت ختم کرنے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ ناجائز تھا۔ پولیس نے یہاں اتنی ایجنسیز بنائی ہیں کہ کسی کو معلوم نہیں ہے کہ اصل ڈی جی پی کون ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ‘ایک ڈی جی پی الگ فیصلہ لیتا ہے تو دوسرا ڈی جی پی اس سے مختلف فیصلہ لیتا ہے تاکہ لوگوں کو تنگ کیا جائے۔










