امت نیوز ڈیسک //
پونچھ: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے بلاک بفلیاذ میں صبح پانچ بجے کے قریب اس وقت ایک حادثہ پیش آیا جب دھرم راج کنسٹریکشن کمپنی کی طرف سے سڑک کی تعمیر کیلے پتھر نکالے جارہے تھے۔ اسی دوران اچانک مقامی شخص محمد لطیف کے مکان پر تودے گرنے سے چار افراد اس کے زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں محمد لطیف کی اہلیہ 40 سالہ نسیم اختر اور ان کی 12 سالہ دختر روبینہ کوثر کی موت ہو گئی-
مقامی باشندوں اور سیول انتظامیہ نے مل کر ریسکیو آپریشن چلایا، جس کے بعد ملبے کے نیچے دبے لوگوں کونکال کر سب ضلع ہسپتال سورنکوٹ میں منتقل کیاگیا، جہاں ماں اور بیٹی کی موت ہوگئی ہے جب کہ محمد لطیف اور ان کے فرزند بشارت زخمی ہیں۔










