امت نیوز ڈیسک //
پولیس نے شمالی قصبہ سوپور میں دو سرگرم ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس بیان کے مطابق سوپور پولیس، فوج کی 22 آر آر اور سی آر پی ایف 179 بی این کی مشترکہ ٹیم نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران سوپور قصبے کے شاہ فیصل بازار سے ایک سرگرم ہائبرڈ جنگجو کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار شدہ ملی ٹنٹ نے اپنی شناخت رضوان مشتاق وانی ولد مشتاق احمد وانی ساکنہ ہامرے پٹن اور ایک اور ہائبرڈ جنگجو کے ساتھی کے بارے میں اطلاع فراہم کی جس کو دیر رات کو گرفتار کیا گیا۔دوسرے عسکریت پسند کی شناخت جمیل احمد پرہ ولد حبیب اللہ پرہ ساکنہ تاپرپٹن کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے ان کے قبضے سے ایک پستول، پستول میگزین، پستول کے کچھ راونڈز اور ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا۔











