• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں اگلے دو دنوں میں برف وباراں کی پیشگوئی

وادی میں اگلے دو دنوں میں برف وباراں کی پیشگوئی

by امت ڈیسک
05/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،5 نومبر : محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں 2 سے3 فٹ تک کی بھاری برف باری ہونے کا امکان ہے جبکہ اس دوران سردی کی شدت میں مزید اضافہ درج ہو سکتا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں پانچ نومبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا اور شام سے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف و باراں بھی متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 6 اور7 نومبر کو وادی میں برف و باراں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں میں خاص طورپر جنوبی کشمیر میں دو سے تین انچ برف باری ہوسکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں دو سے تین فٹ تک بھاری برف باری ہونے کا امکان ہے۔برف باری سے پڑنے والے ممکنہ اثرات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات سے زمینی ٹرانسپورٹ عارضی طور پرمتاثر ہوسکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ خاص طور پر سری نگر- جموں قومی شاہراہ، زوجیلا پاس، سنتھن ٹاپ، مغل روڈ وغیرہ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہونے کا امکان ہے نیز میوہ باغوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
متعلقہ محکمے نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی موجودہ حالت معلوم کئے بغیر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم خراب ہونے سے قبل فصل کٹائی کو یقینی بنائیں۔
دریں اثنا وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سوپور میں دو ہائی بڑیڈ ملی ٹنٹ اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار :پولیس

Next Post

آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر چل بسے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر چل بسے

آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر چل بسے

مجھے مردہ سمجھ کر شوٹر چلا گیا: عمران خان

مجھے مردہ سمجھ کر شوٹر چلا گیا: عمران خان

کولگام میں پانچ منشیات فروش این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت جیل منتقل:پولیس

کولگام میں پانچ منشیات فروش این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت جیل منتقل:پولیس

ایلان مسک کے حکم پر ٹوئٹر انڈیا کے زائد از 50 فیصد ملازمین کی تخفیف

ایلان مسک کے حکم پر ٹوئٹر انڈیا کے زائد از 50 فیصد ملازمین کی تخفیف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا کو شکست دیکر انگلینڈ سیمی فائنل میں، آسٹریلیا باہرہوگیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا کو شکست دیکر انگلینڈ سیمی فائنل میں، آسٹریلیا باہرہوگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »