امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں گزشتہ روز شام ایک کار سڑک سے پھسل کر دریا چناب میں جاگری۔ پولیس اور مقامی رضاکاروں کی جانب سے ریسکیو آپریش شروع کیا گیا ہے۔ وہیں اس حادثہ میں چار افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بٹوٹ کشتواڑ سڑک پر آج شام ساڑے سات بجے ایک کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے پھسل کر دریا چناب میں جا گری۔پولیس اور مقامی رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تام پانی کا تیز بہاؤ ہونے کی وجہ سے نہ تو کار کا سراغ ملا اور نہ ہی اس میں سوار افراد کا۔ پولیس نے متاثرین کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔تاہم ابھی تک کسی کا سراغ نہیں مل پایا ہے۔










