امت نیوز ڈیسک //
سرینگر کے مضافات میں شالٹینگ کے قریب بدھ کی شام سڑک حادثے میں ایک راہگیر لقمہ اجل بن گیا۔ خبر رساں ایجنسی ۔ کشمیر نیوزآ بزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ شاٹینگ کے قریب ایک عدم شناخت شخص کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ متوفی کی شناخت کی جارہی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔









