امت نیوز ڈیسک //
سانبہ:جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں جموں پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر بس حادثے میں تین افراد ہلاک جب کہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے میں زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، سانبہ ضلع ہسپتالکے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بھارت بھوشن نے کہا کہ سات افراد حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ضلع کٹھوعہ میں بدھ کی شام دو بسوں کے درمیان ہونے والے حادثے میں تین افراد ہلاک اور سترہ دیگر زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شام گزشتہ شام تقریباً 4:30 بجے نانک چک علاقے کے قریب ایک منی بس نے پیچھے سے دوسری بس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور سولہ دیگر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتالمیں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن نمبروں والی دو بسیں — JK02AP-5095 اور UP14FT-3267 — ایک ہی سمت سے کٹھوعہ کی طرف جا رہی تھیں۔رابطہ کرنے پر ایس ایس پی سانبہ ڈاکٹر ابھیشیک مہاجن نے تین افراد کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ زخمیوں میں سے سات کو خصوصی علاج کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔









